اسلام آباد:پاکستان نے باسمتی چاول پر بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین میں درخواست جمع کرادی۔
وزیراعظم کے مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد ے مطابق بھارت کی بھول ہے کہ پاکستان اسے باسمتی چاول کے ملکیتی حقوق لینے دیگا، اس کے برعکس معاملے کا بھر پور دفاع کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت بھی یورپی یونین کو اپنے چاول باسمتی کے نام سے برآمد کررہا ہے جب کہ بھارتی ملکیتی مؤقف پر مختصر اختلافی درخواست کے بعد پاکستان کوتفصیلی جواب کے لیے مزید 2 ماہ مل جائیں گے۔