اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے ٹیکس گزاروں کو توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دیدی۔
ایف بی آر کے اعلامیہ کے مطابق ٹیکس گزار توسیع شدہ تاریخ گزرنے کے بعد بھی قانون کے مطابق سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت ہے، ٹیکس گزار جتنا جلد ممکن ہو اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کر لیں،دیر سے گوشوارے فائل کرنے والے پرقانونا'' جرمانہ بھی اسی حساب سے عائد ہو گا۔
، ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے 8 دسمبر کے بعد بھی بغیر جرمانہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کی اجازت دی ہے،آن لائن یا مینوئل طریقہ سے متعلقہ فیلڈ دفتر کو تاریخ میں توسیع حاصل کرنے کے لئے 8 دسمبر تک درخواست جمع کرانا ضروری تھا، فیلڈ دفاتر کوخصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔
ٹیکس گزار جلد اپنے ٹیکس گوشوارے داخل کریں،ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کے اہل ہونے کے باوجود گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق جلد کاروائی کا آغاز کر دیا جائیگا۔