اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیرٹری اتھارٹی( اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔
16دسمبر سے پٹرول ساڑھے 5 روپے اور ڈیزل ساڑھے 6روپے فی لیٹر تک مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
، پٹرولیم ڈویژ ن کو بھیجی گئی سمری میں 16 دسمبر سے پٹرول ساڑھے پانچ روپے فی لیٹر اور ڈیزل ساڑھے 6روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پٹرول کی موجودہ قیمت 100 روپے 69 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 105روپے 43پیسے ہے۔