وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈرز میں تبدیلی کرتے ہوئے آم اور کینو کی برآمد کے حوالے سے نئے شیڈول کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بیرون ملک معیاری آم اور کینو کی برآمد کے حوالے اہم قدم اٹھا تے ہوئے آم اور کینوکی برآمد کا نیا شیدول تیار کرکے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بیرون ملک آم کی برآمدات 20 مئی سے ہوا کرے گی جبکہ کینو کی برآمد یکم دسمبر سے کی جاسکے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت تجارت اورفوڈ سیکیورٹی اس فیصلے میں کوئی بھی تبدیلی کرسکتے ہیں۔
وزارت تجارت کے حکام کے مطابق آم اور کینو کی درآمد کا باقاعدہ شیڈول کا بنیادی مقصد برآمدات میں معیار کو برقرار رکھنا ہے۔
حکام کے مطابق کچھ برآمد کنندگان قبل از وقت آم اور کینو برآمد کرتے ہیں، جس سےکوالٹی متاثر ہوتی ہے۔