پی آئی اے میں عملے کی تعداد نصف،16نئے جہاز بیڑے میں شامل کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد: قومی ایئر لائن کی تشکیل نو کے ذریعے عملے کی درجہ بندی اور عملے کی تعداد نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کے بیڑے میں 16 نئے جہاز شامل کرنے اور ہر جہاز پر 130 اہلکار لانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کو کور اور نان کور درجوں میں تقسیم کیا جائے گا، نان کور درجہ انجینئرنگ، مرمت و بحالی کا شعبہ اور کچن پر مشتمل ہوگا، جبکہ کور درجہ میں مارکیٹنگ، ایچ آر فنانس، فلائیٹ سروسز اور پروکیورمنٹ کے شعبے شامل ہوں گے۔

 قومی ایئر لائن کی ری اسٹرکچرنگ پلان کے تحت ملازمین کی تعداد 12900 سے کم کر کے 7 ہزار 500 کی جائے گی۔ 

پی آئی اے میں اس وقت 10500 ریگولر اور 2400 ڈیلی ویجز ملازمین ہیں۔

 2021 میں ملازمین کی تعداد 5600 سے 6000 تک محدود کی جائے گی۔ اس وقت بیڑے میں 29 جہاز ہیں، 2022 تک 16 نئے جہاز شامل ہونے سے تعداد 45 ہو جائے گی۔