فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کیش بیک سکیم کا اعلان کر دیا ہےجس کے مطابق صارفین جمع کرائے گئے سیلز ٹیکس کا 5 فیصد واپس لے سکیں گے۔
ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کا5 فیصد صرف ٹیئر ون ری ٹیلرز (درجہ اول کے ری ٹیلرز) سے خریداری پر واپس ملےگا۔ صارفین کو سہولت کیلئے ٹیکس آسان موبائل ایپ استعمال کرنا ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کیش بیک کی ایک ماہ میں موبائل ایپ کے ذریعے ادائیگی کو خود کار نظام منسلک سے کیا گیا ہے۔ موبائل ایپ کی مدد سے ایف بی آر ویلٹ اکاونٹ کھولا جا سکے گا، خریداری کی الیکٹرانک رسید کی موبائل ایپ کے زریعے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔