لاہور: قومی ایئرلائنز پی آئی اے نے ملک کی برآمدات بڑھانے کے سلسلے میں سعودی عرب کے لئے کارگو پروازیں شروع کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں پی آئی اے کی پہلی پرواز منگل کے روز لاہور سے 42 ٹن کارگو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہوئی جبکہ پی آئی اے چین کے لئے اپنی کارگو پروازیں پہلے ہی شروع کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت پیدا ہونے کے باعث تمام بین الاقوامی مسافر پروازوں پر ایک ہفتے کے لئے پابندی عائد کر رکھی ہے جس سے پاکستان کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ تھا۔