اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملکی معاشی معاملات کی بہتری کیلئے کوششیں تیز کردیں۔
وزیراعظم عمران خان بڑی غیرملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے۔ اس حوالے سے200عالمی کمپنیوں کے کنسورشیم کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی پیشکش کی گئی ہے۔
چینی حکومت اور کمپنیوں نے بھی پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں 3 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کو ممکنہ8 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری سے آگاہ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ ہفتے اجلاس میں اہم پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، راوی اربن، آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں بھی غور کیا گیا۔
چینی حکومت اور کمپنیوں کے دونوں منصوبوں میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے متعلقہ حکام نے بتایا کہ 3ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری میں کسی قسم کا قرض شامل نہیں ہوگا۔اے این جی سی سی کی جانب سے5ارب ڈالر کی شراکتی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے، منصوبے پر جنوری سے کام شروع ہو گا، وزیراعظم نے راوی سٹی منصوبے پر پیش رفت کومزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ راوی سٹی منصوبہ تاریخی طور پراپنی نوعیت کا سب سے منفرد اور بڑا منصوبہ ہے۔
مذکورہ منصوبے سے بڑے پیمانے پر بیرونی سرمایہ کاری مل سکے گی اس کے علاوہ روزگار کے وسیع تر مواقع اور مقامی و قومی صنعتوں کو ترقی ملے گی۔
، انہوں نے کہا کہ کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر کام کیا جائے گا۔