بجلی مزید 1روپیہ 52پیسے مہنگی ہونے کا امکان

 اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی (سی سی پی اے)کو بجلی مزید ایک روپیہ 52پیسے مہنگی کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق نیپرا نے سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کوبجلی 1روپیہ 52پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے۔ درخواست اکتوبر اور نومبرکی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔

جس میں نومبرکیلئے بجلی کی قیمت میں 95پیسے فی یونٹ اوراکتوبرکیلئے بھی بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو نومبر میں  مجموعی طور پر 7ارب 23کروڑ سے زائد یونٹس بجلی فروخت کی گئی،

نومبر میں فی یونٹ فیول لاگت 2روپے 48پیسے مقرر تھی جب کہ فی یونٹ بجلی پیداوار پر فیول لاگت  3روپے 44پیسے رہی

 اس طرح بجلی کی مجموعی پیداواری لاگت 25ارب 59کروڑ روپے لاگت رہی۔ دونوں درخواستوں پرسماعت 30دسمبرکواسلام آباد میں ہوگی تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔