لاہور: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا رواں سال عوام پر مزید ٹیکس عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہیں اور پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق 20جون2021تک 4963 ارب کا ٹیکس ہدف برقرار رہیگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کیا جائیگا۔