اسلام آباد:حکومت نے بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا۔
پیر کو جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں 18 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا،بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 13 روپے 53 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔
ماہانہ 300 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 15 پیسے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے پر 3 پیسے فی یونٹ اضافی چارج ہوں گے۔
بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں سے ہو گا۔وزارت توانائی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ 10 ماہ کیلئے کیا گیا ہے۔