جہانیاں: یکم جنوری2021ء سے بینک تین روز بند رہیں گے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان،بینکنگ سروسز کارپوریشن آف پاکستان،کمرشل و پرائیویٹ بینک اور مالیاتی ادارے یکم جنوری 2021ء جمعہ کو بند رہیں گے۔
اس روز بینکوں میں کسی قسم کا لین دین نہیں ہو گا تاہم کھاتہ اداروں کے حساب کتاب کی نئی ترتیب عمل میں لائی جائے گی۔
اس روز سالانہ کلوزنگ کے سلسلہ میں سٹاف بینکوں میں موجود ہوگا تمام بینک یکم جنوری2021ء کونئے مالی سال کا آغاز کریں گے۔
اگلے روز ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر کل تین دن بینک بند رہیں گے جبکہ 4جنوری پیر کو تمام بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔