میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے غلط اعداد و شمار پیش کر کے کابینہ اور عوام کو گمراہ کیا۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں حقائق سامنے لائے گئے جن کے مطابق سارا سال (ن) لیگ کے طویل مدتی معاہدوں کو مہنگا کہہ کر اسپاٹ قیمتوں پرسستی گیس خریدنے کا کریڈٹ لیتے رہے۔
تاہم جب دیر سے ٹینڈر کرنے کی وجہ سے ان سردیوں میں (ن) لیگ کے طویل المدتی معاہدوں سے بہت مہنگی گیس خریدی تو قیمت کم دکھانے کے لیے (ن) لیگ کے طویل مدتی معاہدوں کو بھی اوسط قیمت میں شامل کردیا۔