اسلام آباد:اوگرا نے یکم جنوری سے پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کر دی۔
ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی۔
وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کل بروز جمعرات کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
اوگرا کی جانب سے پٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔