اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عوام پر نیا سال کا بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا ہے۔
جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی جانب سے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیدیا گیا ، پٹرول 106 روپے، ڈیزل 110 روپے 24 پیسے فی لیٹرکا ہوگیا۔
اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 10.68 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8.37 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی تھی، عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں محض 2.31 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.80 روپے فی لیٹر اضافہ منظور کیا گیا ہے۔
فی لٹر پٹرول کی قیمت 2 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 106 روپے ہو گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے تک اضافہ کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے صرف 1 روپے 80 پیسے تک اضافہ کرنے کی منظوری دی ہے۔ ڈیزل کی نئی قیمت 110 روپے 24 پیسے ہوگئی۔اوگرا کی جانب سے کیروسین (مٹی کاتیل) میں 10.92 روپے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل میں 14.87 روپے اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔
اس کے برعکس کیروسین کی قیمت میں 3.36 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں محض 3.95 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔
اوگرا کی سمری میں پٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے پر غور کیا جا رہا تھا جبکہ مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی اضافہ کرنے کی تجویز زیر غور تھی۔
یاد رہے کہ ابھی پندرہ روز قبل 15 دسمبر کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر 5 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت اس وقت 103 روپے 69 پیسے ہے۔
دوسری طرف ہائی سپیڈ ڈیزل 3 روپے اضافے کے بعد 108 روپے 44 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹی کا تیل 5 روپے اضافے کے بعد 70 روپے 29 پیسہ کا کر دیا گیا تھا۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت بھی 5 روپے اضافے کے بعد 67 روپے 86 پیسہ فی لیٹر مقرر ہے۔
دوسری جانب ایل پی جی کی قیمت میں بھی ریکارڈ 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ایل پی جی 147روپے فی کلو دستیاب ہو گی گھریلوسلنڈر کی قیمت میی 180روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت میں 692 روپے اضافہ ہوگیا۔
گھریلوسیلنڈر1553 کی بجائے 1733 جبکہ کمرشل سلنڈر 6667 روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔