الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن فیس کتنی ہوگی؟

وفاقی حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے رجسٹریشن اور تجدید فیس سے استثنٰی کی منظوری دی ہے۔

 وفاقی دارلحکومت میں الیکٹرک کاروں کی رجسٹریشن مفت ہوگی، وزارت داخلہ کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق اقدام کا مقصد ملک میں ماحول دوست الیکٹرک کاروں کو فروغ دینا ہے، صوبائی حکومتیں بھی الیکٹرک کاروں کو فروغ دینے کے لیے مراعات دے سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تمام موٹرویز اور شاہراوں پر جلد الیکٹرک کار چارجنگ اسٹیشنز کی تعمیر شروع ہو جائے گی، 300 کلومیٹر سے زائد طویل مسافت کے لیے بھی عوام الیکٹرک کار استعمال کرسکیں گے۔