خزانے کو 3ارب کا نقصان،حکومت بالآخرجاگ گئی، ایل این جی پالیسی پر نظرثانی شروع

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے مہنگی ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو 3 ارب سے زائد کا نقصان پہنچانے کے بعد اپنی پالیسی پر نظرثانی شروع کر دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پٹرولیم نے اپریل کیلئے ایل این جی خریدنے کے سلسلے میں 3 ماہ پہلے 31 دسمبر کو ہی اشتہار دے دیا ہے۔

 اس سے پہلے وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر اپنی غلطی ماننے سے انکار کرتے رہے ہیں۔

سردیوں میں مہنگی ایل این جی خریدنے کی وجہ سے پاکستان کو نہ صرف3ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا بلکہ جنوری کے پہلے 20 دن کیلئے ایل این جی کے سپلائرز آئے ہی نہیں۔

 ایل این جی نہ ملنے کے باعث ہی عوام گیس کا بحران بھگت رہے ہیں جبکہ اپوزیشن جماعتیں اس معاملے پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔