مالی سال کی پہلی ششماہی میں شعبہ اپریز منٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اہداف سے زائد محصولات جمع کیے۔
ماڈل کسٹم کلیکٹریٹ اپریزمنٹ اور پریونیٹو کے مالی سال کی پہلی ششماہی کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ شعبہ اپریز منٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اہداف سے زائد محصولات جمع کیے۔
رپورٹ کے مطابق اپریزمنٹ کلیکٹریٹ نے 6 ماہ میں کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 3 ارب 74 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہیں جبکہ ایف بی آر نے 2 ارب 92 کروڑ کا ہدف مقرر کیا تھا۔
کسٹمز رپورٹ کے مطابق شعبہ پریونٹیو نے انسدادِ اسمگلنگ میں 6 ارب 36 کروڑ کا سامان تحویل میں لیا۔
ششماہی رپورٹ کے مطابق ایک ارب مالیت کی 704 نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی تحویل میں لی گئیں۔
کسٹم نے 22 کروڑ روپے مالیت کا 31 لاکھ 34 ہزار لیٹر ڈیزل اور پٹرول ضبط کیا جبکہ اربوں روپے مالیت کی چھالیہ، ٹائرز، کپڑے، آٹو پارٹس، سیگریٹس اور دیگر سامان قبضے میں لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کسٹم نے بھاری مقدار میں منشیات قبضے میں لے کر نذر آتش بھی کی۔