اسلام آباد: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں پاکستان کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 35پیسے مہنگا ہوگیا۔
فاریکس ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 160.33روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس میں 36پوائنٹس کمی ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100انڈیکس 44ہزار 650پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
خیال رہے کہ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر 15پیسے مہنگا ہوگیا تھا۔
فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کے روز انٹر بینک میں ڈالر 159.83سے بڑھ کر 159.98روپے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)نے کورونا وائرس کی وبا سے بچا ؤکے پاکستانی اقدامات کو سراہا ہے۔