کراچی: وفاقی وزارت کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری نے سال 2025ء تک کی ٹیکسٹائل پالیسی جاری کردی، نئی پالیسی میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 13 ارب ڈالر سے بڑھا کر 20 ارب ڈالر سے زائد کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی ٹیکسٹائل پالیسی میں فی یونٹ پاور ٹیرف 2.357 سینٹس پر برقرار رہے گی جبکہ گیس کی فی یونٹ قیمت 6.5 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو رہے گی، ٹیکسٹائل پالیسی میں مقامی کپاس سے ویلیو ایڈیشن کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 7 سال کی گراوٹ کے بعد پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں اب اضافے کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور ٹیکسٹائل پالیسی آنے کے بعد 3 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ بیمار ٹیکسٹائل یونٹس کی بحالی سے مزید ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹیکسٹائل پالیسی میں معاشی منظر نامے کے تناظر میں ہر مالی سال کے لیے 3 برآمدی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔