جدہ:سعودی عرب نے فروری اور مارچ کے لیے تیل کی پیداوار میں 10 لاکھ بیرل یومیہ کمی کا اعلان کردیا۔
ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
امریکا میں خام تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ایک بیرل 50 ڈالر کا ہوگیا۔