عالمی بینک نے رواں مالی سال پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی پیشنگوئی کردی۔
ورلڈ بینک کی پیشنگوئی کے مطابق پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،اور مالی سال 2021-22میں شرح نمو 2فیصد تک ہونے کا امکان ہے ۔
عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے غریب اور کم آمدنی والے افراد جو ملکی آبادی کا نصف حصہ ہیں ان کے طرز زندگی کو بہتر کرنے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔