اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کیلئے موبائل فنانشل سروس سے متعلق قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)کی ایک اور شرط پر عمل درآمد کیلئے موبائل فنانشل سروس سے متعلق قانون متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آن لائن ٹرانزیکشنز اور رقوم کی منتقلی اور وصولی کیلئے قانون بنایا جائیگا۔
بینکوں کے موبائل و انٹرنیٹ فنانشل سروس کیلئے قواعد بنائے جائیں گے پی ٹی اے کو مسودہ قانون کی ذمے داری سونپی گئی ہے۔