کورونا سے مزید 40 افراد جاں بحق،2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 40 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعدمہلک وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 898 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 07 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ،جس کے بعد ملک بھر میں  کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 33ہزار474 ہوگئی ہے۔ جن میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 10 ہزار 598 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر کورونا کے مصدقہ متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 517 ہو گئی ہے جبکہ  ملک بھر میں صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار 445 ہوگئی ہے۔