اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے دو نجی کمپنیوں کو گیس اور ایل این جی کی فروخت کے لائسنس جاری کردیے۔
ترجمان اوگرا کے مطابق قدرتی گیس اور ایل این جی فروخت کے لائسنس تعبیر انرجی اور اِنر گیس کو جاری کیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق کمپنیاں ایل این جی درآمد کر کے ملک میں فروخت کرسکیں گی، دونوں کمپنیوں نے لائسنسز کے حصول کیلئے اوگرا کو درخواستیں دی تھیں، دونوں کمپنیوں کوگیس فروخت کے لائسنس درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیے گئے۔