کراچی: بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیدیا۔
عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستان کا بینکنگ آؤٹ لک مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ چیلنجز کے باوجود پاکستانی بینکنگ سیکٹر کے نظام میں بہتری آئی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے اصلاحات اور پالیسی میں بہتری کی وجہ سے استحکام آیا۔
موڈیز کے مطابق 2020 میں بینکوں کے منافع میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی معیشت 2021 میں 1.5 فیصد شرح نمو کی طرف واپس آسکتی ہے۔