گھی کے بعد کوکنگ آئل کی قیمت میں 29 روپے فی لیٹر اضافہ

 

لاہور: گھی اور کوکنگ آئل تیار کرنے والی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ 

درجہ اول کے کوکنگ آئل کی قیمت 29 روپے فی کلو اضافے کے بعد 296 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کا پانچ لیٹر کا پیک 1335 روپے بڑھ کر 1480 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
نئی قیمتوں پر اطلاق جمعرات سے شروع کردیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب شوگر مافیا نے ایک بار پھر پول کرکے چینی کی سپلائی میں 40فیصد کمی کردی جس کی وجہ سے مصنوعی قلت پیدا ہونے پر رواں ماہ کے دوران بوری کی قیمت میں 700 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

85 روپے کلو میں دو ہفتہ قبل فروخت ہونیوالی چینی کی قیمت میں 15 سے 20 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چینی کی قیمت 100 روپے سے 105 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

 پرائس کنٹرول کمیٹیاں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں ٹائیگر فورس کو بھی ٹھنڈ لگ گئی سٹاک محدود اور سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

 سٹاک ہولڈر اور پرچون میں چینی فروخت کرنیوالے سٹاک کرنے سے گریز کرنے لگے کیونکہ انتظامیہ کے افسران نمبر بنانے کیلئے مافیا پر ہاتھ ڈالنے کی بجائے چھوٹے دکانداروں سے دو چار بوریاں برآمد کرکے انہیں کلو کے حساب سے بتا کر وزیر اعلیٰ اور اپنے مجاز افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔