سرگودھا:حکومت نے نئے بھرتی ہونیوالے تمام سرکاری ملازمین کو پنشن نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے نئے ملازمین کیلئے پنشن ختم کرنے کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ سے رابطہ کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنشن کے بوجھ کی وجہ سے خزانے کو سالانہ کی بنیاد پر اربوں روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں۔
حکومت نے نئے ملازمین کیلئے پنشن کی شرط کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ پر گریڈ کے مطابق ملازم کو 24 تنخواہیں دی جائینگی۔