اسلام آ باد:پاورڈویژن نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے فی یونٹ اضافے کی سمری تیار کرلی ہے۔قیمت بڑھانے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔بجلی کی قیمت 2 روپے فی یونٹ بڑھانے کی سمری تیارکرلی گئی ہے۔
پاور ڈویژن ذراِئع کے مطابق نیپرا نے ٹیرف میں 3 روپے 34 پیسے اضافے کی اجازت دی تھی۔
بجلی کی قیمت بڑھانے پراقتصادی رابطہ کمیٹی کے بعد حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔اس وقت بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 13 روپے 35 پیسے ہے۔اگرپاور ڈویژن کی سفارش مان لی گئی تو قیمت 15 روپے 35 پیسے ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ دوسری جانب حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے مذاکرات بھی جاری ہیں۔