حکومت کی جانب سے ملک میں مزید چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار حماد اظہرکے مطابق وزرات صعنت وپیدوار نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی سمری اقتصادی رابطہ کونسل (ای سی سی) کو بھجوادی ہے، سمری اقتصادی رابط کمیٹی کےاجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔
حماد اظہر کے مطابق ابتدائی اعداد و شمارکے مطابق رواں سال ملکی سطح پرچینی کی زائد پیداوار متوقع ہے، چینی کےکیری اوور ذخائرکم ہیں، اس لیے ٹریڈنگ کارپوریشن پاکستان(ٹی سی پی) صوبوں کی مشاورت کے بعد قبل ازوقت چینی درآمدکرےگا۔
وفاقی وزیر کے مطابق صوبوں کو ہدایت کی جائےگی کہ درآمدی چینی کنٹرول ریٹ پر پرچون سطح پر فراہم کریں،صوبوں کو درآمدی چینی پر سبسڈی دینے کی سفارش کی بھی جائے گی۔
ان کا مزید کہنا ہےکہ کین کمشنر کے مطابق گنے کی وافر مقدار میں فراہمی جاری ہے۔