اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو برطرف اور بورڈ تحلیل کردیا ہے۔
ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پر ذوالقرنین علی خان کو برطرف کیا۔
ذوالقرنین علی خان پر اختیارات کے غلط استعمال سمیت 5خلاف ورزیاں ثابت ہوئیں۔
کارپوریشن کا بورڈ آف ڈائریکٹرزبھی تحلیل کردیا گیا ہے تاہم سیکرٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے نومبر 2018 میں ذوالقرنین علی خان کوچیئرمین تعینات کیا تھا۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس ذوالقرنین خان نے ایم ڈی عمر لودھی سمیت دیگر حکام کو یوٹیلیٹی اسٹور کے لیے چینی اورآٹے کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا ذمے دار قرار دیا تھا اور مستعفی ہونے سے انکار کردیا تھا۔