اسلام آباد : ایف بی آر اصلاحات کی بدولت پاکستان کے سرحد پار تجارتی انڈیکس میں 31 درجہ بہتری ہوئی اور پاکستان 142 سے111 ویں نمبر پر آگیا ، ایف بی آر کی سرحد پار تجارت آسان بنانے کیلئے 3اہم شعبوں پر توجہ مرکوز رہی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سرحد پار تجارتی انڈیکس میں شاندار بہتری دیکھی گئی ، ایف بی آر اصلاحات کی بدولت رینکنگ میں31 درجہ بہتری ہوئی اور سرحد پارتجارتی انڈیکس میں پاکستان142سے111ویں نمبرپرآ گیا۔
ایف بی آر کی سرحد پارتجارت آسان بنانے کیلئے 3اہم شعبوں پرتوجہ مرکوز رہی ، اعلامیہ میں کہا گیا کہ کسٹمزالیکٹرانک سسٹم کےذریعےمختلف ادارےآپس میں ضم کئےگئے
برآمدی، درآمدی کلیئرنس کیلئے مطلوبہ دستاویزکی تعداد کم کر دی گئیں اور پاکستان کسٹمز کے افسران اور عملےکی استعداد بہتر بنائی گئی ہے۔
اعلامیے کا کہنا تھا کہ استعداد کار بڑھنے سے بلاروک ٹوک فعال سرحدی تجارت جاری ہے ، کاروبار کی آسانی 2020رینکنگ میں بھی28درجےبہتری ہوئی ، پاکستان 136 ویں سے 108 ویں پوزیشن پر آ گیا۔