حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کرنسی میں پانڈا بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
منگل کو وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کے اسیکنڈ شیڈول کے تحت یورو بانڈز، انٹرنیشنل سکوک کے لین دین اور چائنہ کی مارکیٹ میں جاری کئے گئے پانڈا بانڈز سے حاصل شدہ منافع پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی ہے۔
حکومت کے خیال میں ان بانڈز پر شرح سود ساڑھے پانچ سے ساڑھے چھ فیصد ادا کرنا پڑیگی جس کا انحصار ان کی میعاد پر ہوگا۔