اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے سی این جی لائسنس پر عائد 12 سالہ پابندی ختم کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے لائسنس کیلئے دلچسپی رکھنے والے درخواست جمع کراسکتے ہیں۔
ساتھ ہی اوگرا نے واضح کیا ہے کہ نئے لائسنس سے آر ایل این جی پر سی این جی اسٹیشن چلائے جاسکیں گے۔
اس سلسلے میں اوگرا کی جانب سے اخبارات میں بھی اشتہارشائع کردیئے گئے۔