پشاور:ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے ایلو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں 2بار اضافہ کے بعد ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔
ہو میو پیتھک 10سے زائد مختلف کمپنیوں نے مختلف بیماریوں کی ادویات کی قیمتوں میں 60فیصد تک اضافہ کرد یا ہے۔
سکندر پورہ، صدر، سمیت شہر کے مختلف مقامات پر ہو میو پیتھک ادویات فروخت کرنے والے تاجروں نے ادویات پر نئے اسٹریکرز قیمتوں کے لگا دیئے ہیں۔
ہو میو پیتھک ادویات کے کاروبار سے وابستہ ڈیلرز کے مطابق مختلف میٹریل کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیاگیا ہے تاہم شہر میں زیادہ تر ہو میو پیتھک ادویات فروخت کرنے والوں کے پاس قانونی کاغذات موجود نہیں ہے۔
ہو میو پیتھک ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ہو میو پیتھک کے علاج کے لئے آنے و الے مریضوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ہو میو پیتھک ادویات کے بعد حکمت کی ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔