کراچی:وفاقی حکومت نے پی آئی اے کو 9 ارب 84 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔
پی آئی اے کو یہ فنڈز رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کے لیے جاری کیے گئے ہیں پی آئی اے انتظامیہ نے حکومت سے رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔
پی آئی اے کو رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کے لیے 2500 سے زائد ملازمین نے درخواست دی تھی۔
پی آئی اے انتظامیہ نے اچھی کارکردگی کے حامل درجنوں ملازمین کی درخواستیں قبول نہیں کیں۔
اچھی کارکردگی والے ملازمین کو ملازمت جاری رکھنے کی ہدایات دی گئیں۔