اسلام آباد:حکومت نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا پلان بنالیا۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنالیا۔حیسکو اور سیپکو سندھ حکومت کو دینے پر غور شروع کر دیا۔
پیسکو اور ٹیسکو خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا منصوبہ ہے۔ پاور ڈویژن کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑا مسئلہ ہے، بلوں کی عدم ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ گئے۔
سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 36.27 فیصد پر پہنچ چکے ہیں۔
حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں۔