موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

عوامی سواری موٹر سائیکل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہونڈا نے ایک ماہ کے دوران دوسری مرتبہ موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

کمپنی نے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 2400 سے 3400 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2021 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہونڈا سی ڈی 70کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کے بعد سی ڈی 70 کی قیمت 79 ہزار 500 روپے سے بڑھ کر 81 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 3 ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے، قیمت میں اضافے کے بعد موٹرسائیکل کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 900 سے بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔

اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز پر کمپنی کی جانب سے ماڈلز کی قیمتوں میں ایک ہزار سے 3 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔