رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کی تفصیلات جاری 

اسلام آباد:رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کے فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔

 وزارت صحت کے منصوبوں کے لیے 7 ارب 43 کروڑ روپے اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 14 ارب 6 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

پی ایس ڈی پی کی مد میں 321ارب 53کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

دستاویزات کے مطابق وزارتوں کے منصوبوں کے لیے 208ارب 52کروڑ روپے سے زائد جاری کیے گئے۔

 وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 44ارب 7 کروڑ روپے، کابینہ ڈویژن کے لیے 40ارب 22کروڑ روپے اور وزارت خزانہ کے لیے 33ارب 4کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے۔

این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 55ارب 20کروڑ روپے، اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لیے 14ارب 6کروڑ روپے سے زائد اور این ٹی ڈی سی اور پیپکو کے لیے 31ارب 79 کروڑ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق وزارت ریلویز کے لیے 11ارب 75کروڑ روپے سے زائد، وزارت صحت کے منصوبوں کے لیے 7ارب 43کروڑ روپے سے زائد اور وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 6ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔

اسی طرح آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے لیے 25ارب 25کروڑ سے زائد، تخفیف غربت ڈویژن کے لیے 6ارب 75 کروڑ روپے اور ایرا کے لیے 75کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے گئے۔