نیویارک/لندن:کورونا وائرس کے خلاف ایک اور ویکسین تیار کرلی گئی ہے جو ٹرائل کے دوران 90 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی نوواویکس کی ویکسین کے برطانیہ میں ٹرائل کے دوران 90 فیصد تک مؤثر رہی ہے اور یہ نئے وائرس کے خلاف بھی بڑی حد تک مؤثر رہی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے 6 کروڑ ویکسین بک کرائی ہیں، ابھی اس کے برطانوی ریگولیٹر سے منظوری کا انتظار ہے اور اس کے جولائی تک مارکیٹ میں آنیکا امکان ہے۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نئی کورونا ویکسین کو اچھی خبر قرار دیا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی حکومت اس سے قبل ہنگامی استعمال کیلئے 3کمپنیوں کی کورونا ویکسینز کی منظوری دے چکی ہے جن میں آکسفورڈ یونیورسٹی، موڈرنا اور فائزر کی ویکسینز شامل ہیں۔