اسلام آباد: کورونا وائرس سے مزید 34 افراد جاں بحق ہونے کے بعد اموات کی تعداد11 ہزار657 ہو گئی۔
ایک ہزار 599 نئے مریض بھی سامنے آ گئے، کورونا سے متاثرہ 2 ہزار125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونا کی دوسری لہر بھی خطرناک ہوگئی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار657 ہو گئی ہے۔
وائرس سے متاثر ایک ہزار 599 مریض بھی سامنے آئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 33 ہزار 182 تک پہنچ گئی۔
ملک میں اب تک 5 لاکھ 44 ہزار 813 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ میں 2 لاکھ 46 ہزار 437، خیبرپختونخوا 66 ہزار 953، پنجاب میں ایک لاکھ 57 ہزار 353 کیسز ہیں۔
اسلام آباد میں 41 ہزار359، بلوچستان میں 18 ہزار 815، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 988 مریض ہیں جبکہ گلگت بلتستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 908 ہو گئی ہے۔
کورونا سے متاثر 2 ہزار 125 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔