پشاور:صوبہ خیبرپختونخواکے تمام رہائشیوں کے لئے صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی کے منصوبے صحت کارڈکے منصوبے کا زون 5میں کل بروز پیر کو آغاز ہورہا ہے۔
زون 5میں 7اضلاع کوہاٹ‘ہنگو‘کرک‘بنوں‘لکی مروت‘ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہیں‘جن میں کل خاندانوں کی تعداد 7لاکھ ہے۔
یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس میں کسی بڑے علاقے کی تمام آبادی کو صحت کی مفت سہولیات ملیں گی۔
منصوبے کی دستاویزات کے مطابق صوبے کے تمام 60لاکھ خاندانوں کی رجسٹریشن ہو گی اس رجسٹریشن کے لئے کسی شہری کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ نادرا سے معاہدہ ہونے کے باعث تمام شہریوں کی رجسٹریشن خودکار نظام کے تحت ہو جائے گی۔
صوبائی حکومت اس منصوبے کے لئے سالانہ 18ارب روپے دے گی جبکہ سٹیٹ لائف انشورنس منصوبے میں پارٹنر اور انشورنس مہیا کرے گی۔
منصوبے کے مطابق صوبے کے 60لاکھ خاندانوں کے 3کروڑ20لاکھ افراد کو صحت کی مفت سہولیات ملیں گی۔
منصوبے کے لئے پینل میں 350سے زائد نجی اور سرکاری ہسپتال شامل ہیں ان ہسپتالوں میں داخل مریض کو سہولیات ملیں گی جبکہ او پی ڈی سہولیات دستیاب نہیں ہوں گی۔
خیبرپختونخواکے 18اضلاع میں یکم نومبر سے شروع ہونے والے صحت سہولت پروگرام میں 3ماہ میں 41377مریض صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں علاج کے لئے داخل ہوئے ہیں جبکہ ان پر کل اخراجات 88کروڑ13لاکھ 90ہزار683 روپے کے اخرجات آئے ہیں۔
30جنوری تک دستیاب اعدادوشمار کے مطابق سوات میں سب سے زیادہ 6643مریضوں کا علاج ہوا‘شانگلہ 6116مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ لوئردیر5470مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا‘جبکہ حیران کن طور پر سوات کے ہسپتال صوبے میں سب سے زیادہ‘لوئردیر کے دوسرے نمبر پر اور پشاور کے تیسرے نمبر پر آئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق چترال میں داخلے2,259 اخراجات28,596,333 مردان1,721اخراجات39,525,979 نوشہرہ999 اخراجات23,972,896 بونیر1,137اخراجات31,169,852 شانگلہ6,116اخراجات31,770,128 اپردیر2,570 اخراجات51,975,041 ہری پور769 اخراجات7,945,656 کوہستان320 اخراجات8,154,086 ملاکنڈ پی3,977اخراجات98,297,685 صوابی1,372 اخراجات35,989,699 سوات6,643 اخراجات211,074,023 پشاور1,962 اخراجات53,850,143 ایبٹ آباد2,259اخراجات47,704,299چارسدہ1,131 اخراجات31,990,291 مانسہرہ1,821 اخراجات31,603,996 تورغر54اخراجات1,213,620 بٹ گرام797 اخراجات17,964,599 لوئر دیر5,470 اخراجات128,592,357رہے۔