لاہور:وفاقی حکومت نے انسداد کوروناویکسین مہم 3 فروری سے شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ویکسین کی پہلی کھیپ کورونا کیخلاف جنگ لڑنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔
پاکستان نے کورونا ویکسین سے متعلق حکمت عملی تیار کرلی ہے، ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل3 فروری سے شروع ہو گا۔
ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسی نیشن مراکزقائم کئے جا چکے ہیں، ویکسی نیشن کا تمام ترعمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں پنجاب میں 189، سندھ میں 14مراکز، کیپی میں 280، بلوچستان میں 44،اسلام آبادمیں 14ویکسی نیشن سینٹر قائم کیے گئے جبکہ آزادکشمیر میں 25اورجی بی میں 16 مراکز کے ذریعے ویکسی نیشن کی جائے گی۔
ویکسی نیشن کے لئے صوبے، ضلع اور تحصیل سطح پربھی کور سینٹرزقائم کئے گئے ہیں۔