سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت کی ایک اور بڑی کامیابی 

اسلام آباد: حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکو سمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے، ابتک 47 آئی پی پیز نے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سستی بجلی خریدنے کی کوششوں میں حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔حکومت کے مزید 6آئی پی پیز کیساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 

حکومتی مذاکراتی ٹیم سے حبکوسمیت مزید 6 آئی پی پیز معاہدے کیلئے رضامند ہوگئے، ابتک 47آئی پی پیزنے حکومت کیساتھ معاہدے کیلئے رضا مندی ظاہر کی ہے۔

، معاہدے کیلئے رضامندآئی پی پیزکی مجموعی پیداواری صلاحیت 7450 میگاواٹ ہے۔

 وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد معاہدے پردستخط کئے جائیں گے، ای سی سی اور کابینہ ان آئی پی پیز کیساتھ معاہدوں کی منظوری تین سے چار دن میں دیں گے۔