لاہور: محکمہ ریلوے نے جناح ایکسپریس دوبارہ چلانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق جناح ایکسپریس کو5فروری کو لاہور سے کراچی کے لیے چلایا جائے گا۔
جناح ایکسپریس کو 25مارچ2020کو کورونا کی وجہ سے بند کیا گیا تھا۔
وبائی صورت حال پر کنٹرول پانے کے بعد حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت ٹرینیں چلائی جارہی ہیں لیکن جناح ایکسپریس پانچ فروری سے بحال کردی جائیگی۔
جناح ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں پر سفر کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر لازمی ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کے پھیلا ؤکے بعد عارضی طور پر تمام ٹرینیں بند کردی گئی تھیں۔