مختلف ٹیکسز:عوام سے فی لیٹرپٹرول پر48 روپے سے زائد کی وصولی

پیٹرولیم مصنوعات پرلیوی، ٹیکس، ڈیوٹیزسمیت مارجن کی نئی شرح کا اطلاق ہوگیا،اور اس وقت  عوام سے فی لیٹرپٹرول پر48 روپے سے زائد کی وصولی کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی اصل قیمت 64 روپے 31 پیسے اورعوام کیلئے 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی اصل قیمت 70 روپے 13 پیسے، عوام کیلئے 116 روپے 08 پیسے فی لیٹر، پیٹرول پر21 روپے 04 پیسے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصولی جب کہ پیٹرول پرسیلزٹیکس کی الگ سے 16 روپے 26 پیسے فی لیٹروصول کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ عوام سے پیٹرول پر3 روپے 70 پیسے فی لیٹرڈیلرزمارجن بھی وصول کیا جارہا ہے، ساتھ ہی ساتھ پیٹرول پر2 روپے 81 پیسے فی لیٹرڈسٹری بیوٹرمارجن کی بھی وصولی کی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت پیٹرول پر3 روپے 78 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر22 روپے 11 پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے، ڈیزل پرسیلز ٹیکس کی الگ سے 16 روپے 87 پیسے فی لیٹروصولی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر ڈیلرمارجن بھی لاگوہے۔ ڈیزل پر2 روپے 81 پیسے فی لیٹرڈسٹری بیوٹرمارجن کی بھی عوام سے وصولی سمیت ہائی اسپیڈ ڈیزل پرایک روپے 04 پیسے فی لیٹر آئی ایف ای ایم بھی عائد ہے۔