غربت خاتمہ، وزیراعظم کا نیا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک سے غربت کے خاتمے کیلئے نیا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی شخص رات کو بھوکا نہ سوئے۔

 اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی ایک پروگرام کوئی بھوکا نہیں سوئے گامتعارف کرانے جارہے ہیں۔

 اسلام  آباد میں  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ مذکورہ پروگرام میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ملک بھر میں کوئی بھی شخص بھوکا نہیں سوئے۔

 یہ ریاست مدینہ کی طرز کی سوسائٹی قائم کرنے کی جانب بڑا اقدام ہوگا۔