رواں مالی سال گردشی قرضے میں 655ارب روپے اضافے کا امکان 

لاہور:گردشی قرضے مجموعی دفاعی اور ترقیاتی بجٹ سے بھی تجاوز کر گئے، جون 2021ء تک 2805ارب تک پہنچنے کا خدشہ ہے 

 نجی ٹی وی نے سرکاری دستاویزا ت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں مالی سال میں گردشی قرضے میں 655ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔

 پیداواری لاگت313ارب، سبسڈیز177ارب،بلز کی عدم وصولی کے 116ارب،نقصانات کی مد میں 35ارب جبکہ آئی پی پیز کو ادائیگیوں کی تاخیر پر 80ارب روپے شامل ہیں۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت گردشی قرضے میں کمی لائی جائے گی خصوصاً آئی پی پیز کے ساتھ جو معاہدے ہو رہے ہیں اس کے تحت دس سال میں 850ارب روپے کی بچت ہو گی۔

زیادہ تر آئی پی پیزسے ادائیگیوں کے طریق کار پر بات چیت ہو چکی ہے اور حتمی فیصلہ 8فروری کو ہو گا جس سے گردشی قرضے میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔