کرپٹو کرنسی کے لئے قانون سازی ; ایڈوائزری کمیٹی تشکیل

 

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں محکمہ سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا نے کرپٹو کرنسی اور مائننگ کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی کے چیئرپرسن مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاءاللہ بنگش جبکہ صوبائی وزیر خزانہ و صحت تیمور سلیم جھگڑا سینئر وائس چیئرپرسن مقرر۔

 ممبران میں ارکان صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس، حمیرا خاتون، شگفتہ ملک، کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے ماہرین میں وقار ذکائ، احمد منظور اور ڈاکٹر واجدایم ڈی خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ علی محمود، ڈائریکٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد خان، محکمہ منصوبہ بندی و ترقی اور محکمہ سائنس و آئی ٹی خیبرپختونخوا کے نمائندے کمیٹی میں شامل ہیں 
ا
یڈوائزری کمیٹی کرپٹو مائننگ و کرپٹو کرنسی کے حوالے سے ضروری اقدامات، ریسرچ اور قانون سازی کی جانب پیش رفت کرے گی۔