پاکستان ریلوے کو موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں 21 ارب 55 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلوے کے موجودہ مالی سال (2020-21ء) کی پہلی ششماہی میں اخراجات 41 ارب 81 کروڑ 75 لاکھ روپے ریکارڈ کئے گے جبکہ آمدن صرف 19 ارب 23 کروڑ 49 لاکھ روپے کی ہو سکی۔
رپورٹس کے مطابق ماہرین اس صورتحال کا ذمہ دار افسران کو گردانتے ہیں جو اپنے کاموں میں دلچسپی نہیں لیتے، تاجر برادری اور عام مسافروں کو سفری سہولتیں میسر نہیں۔
رپورٹس کے مطابق سی ای او ریلوے نثار احمد میمن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آمدنی کم ہونے کی بڑی وجہ کورونا وبا ہے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اب ایسی حکمت عملی اپنائی جا رہی ہے جس سے ریلوے کو ریکارڈ آمدنی حاصل ہوگی۔